15 جنوری 2012 - 20:30

اوپیک میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے تیل پر ممکنہ پابندیوں کي صورت ميں خلیجی عرب ممالک امریکی دباؤ میں تیل کی مزيد پیداوار نہ بڑھائیں۔

ابنا: اوپيک ميں اسلامی جمہوریہ ايران کے نمائندے محمد علي خطيبي نے کہا کہ ايران پر ممکنہ مغربي پابنديوں کي صورت ميں اگر خليج کے تيل پيدا کرنے والے عرب ملکوں نے ايراني تيل کا متبادل فراہم کرنے کي کوشش کي تو پھر وہ ان اقدامات کے خود ہي ذمہ دار ہوں گے.

سعودي عرب کے بعد ايران اوپيک کا دوسرا بڑا برآمدي ملک ہے اور اس کي تيل کي پيداوار 25 لاکھ بيرل يوميہ ہے.

ایران نے تیل پر پابندی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خطیبی نےکہا کہ اگر خليجي ملکوں نے تيل کي پيداوار بڑھانے کے ذريعے مغرب کے ساتھ تعاون نہ کيا تو اس بات کا نوے فيصد امکان ہے کہ ان پابنديوں کا ايران پر کوئي اثر نہيں پڑے گا....... /169